اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں ، عثمان قادر

اتوار 12 مئی 2019 14:50

اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں ، عثمان قادر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے ، لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ عثمان قادر گزشتہ 3 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں، حال ہی میں انہوں نے بگ بیش میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اب وہ بہت جلد آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سے موقع نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ اس بارے میں سوچتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظریں اب آسٹریلیا کی جرسی پر ہیں اور امید ہے کہ جلد آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کا موقع مل جائیگا۔
وقت اشاعت : 12/05/2019 - 14:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :