ڈیرن لی مین 28 مئی سے کرکٹ آسٹریلیا نیشنل پرفارمنس سینٹر کے نئے ہیڈکوچ کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

منگل 21 مئی 2019 14:32

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لی مین کرکٹ آسٹریلیا نیشنل پرفارمنس سینٹر کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے۔ معاہدے کے تحت وہ 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اکتوبر تک نوجوان کھلاڑیوں کی راہنمائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے دوبارہ لی مین کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور وہ نیشنل پرفارمنس سینٹر میں کرس راجرز اور رائن ہیرس کے ساتھ مل کر نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لی مین کو آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک کیلئے کینگروز ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا لیکن دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد لی مین نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 14:32:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :