ورلڈکپ میچز کے دوران ڈرونز کی مداخلت سے نمٹنے کیلیے پلان تیار

ہفتہ 25 مئی 2019 20:49

ورلڈکپ میچز کے دوران ڈرونز کی مداخلت سے نمٹنے کیلیے پلان تیار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ورلڈکپ میچز کے دوران ڈرونز کی مداخلت سے نمٹنے کیلیے پلان تیار کیا جارہا ہے۔جیل میک کریکن کی سربراہی میں کام کرنے والی سیکیورٹی ٹیم ڈرون بنانے والی کمپنی، سول ایوی ایشن اور پولیس کی معاونت سے انتظامات کیلیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیمز کی قریبی عمارات، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے ان میدانوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے جہاں سے دانستہ یا غلطی سے ڈرون اڑایا جاسکتا ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صرف نشریاتی اداروں کے ڈورن ہی ہوا میں معلق نظر آئیں کسی اور کو مہم جوئی کا حوصلہ نہ ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں گیٹ وک ایئرپورٹ پر ایک ڈورن کی وجہ سے کم از کم ایک ہزار پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2019 - 20:49:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :