فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز، نڈال، فیڈرر، سٹیفانوس، گوفن، نیشکوری اور واورینکا تیسرے رائونڈ میں (آج) پنجہ آزما ہونگے

جمعرات 30 مئی 2019 13:39

فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز، نڈال، فیڈرر، سٹیفانوس، گوفن، نیشکوری اور واورینکا تیسرے رائونڈ میں (آج) پنجہ آزما ہونگے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر، یونانی سٹار سٹیفانوس سٹسپاس، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، جاپان کے کائی نیشکوری اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں (آج) جمعہ کو پنجہ آزمائی کرینگے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعہ کو مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میچ میں بیجلیئم کے ڈیوڈ گوفن کو ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کا چیلنج درپش ہوگا۔ سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ ناروے کے کاسپر رڈ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/05/2019 - 13:39:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :