پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو معطل کردیا،کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

جمعرات 30 مئی 2019 19:39

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو معطل کردیا،کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم
لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو معطل کرکے کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہی.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی دو گروپس کی موجودگی سے کھیل کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہی.پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی مشاورت سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو معطل کردیا ہی.

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو تین ہفتے تک معطل کرکے معاملات پی ایچ ایف نے اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حقیقی نمائندگان کی نشاندہی اور کراچی ہاکی کے بہتر مستقبل کیلئے پی ایچ ایف نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہی. کمیٹی کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر ہونگے جبکہ انکے ہمراہ اجمل خان لودھی، دانش کلیم اور امجد ستی بطور کمیٹی ممبران ہونگی. کمیٹی دونوں گروپس کے نمائندگان سے تحقیقات کر کے تین ہفتے میں رپورٹ فیڈریشن کو پیش کرے گی. مزکورہ چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی کو ملک بھر میں ہاکی ایسوسی ایشنز سے متعلق متنازعہ امور کی جانچ پڑتال کرنے کا اختیار حاصل ہوگا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 30/05/2019 - 19:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :