پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف جیت ،سڑکیں دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عید کا بہترین تحفہ دیا ہے، ٹیم کی طرح ہم بھی اس فتح کے منتظر تھے، شائقین

منگل 4 جون 2019 14:05

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف جیت ،سڑکیں دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں
ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد ناٹنگھم کی سڑکیں دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ٹرینٹ برج میں جیسے ہی پاکستان کی ٹیم میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کے خلاف 14 رنز سے کامیاب ہوئی ، شائقین کرکٹ سڑکوں پر آگئے اور پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بازی کی، شائقین ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے ساتھ دل دل پاکستان بھی گنگناتے رہے۔

(جاری ہے)

شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انہیں عید کا بہترین تحفہ دیا ہے، ٹیم کی طرح ہم بھی اس فتح کے منتظر تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی سبز شرٹ پہنے اور چہرے پر ہرا رنگ لگائے ایک فین نے کہا کہ اس جیت کا سب ہی کو انتظار تھا، اب پاکستان ٹیم ٹریک پر آگئی ہے اور امید ہے کہ فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی فینز کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ان کی محبت غیر مشروط ہے، ٹیم جیتے یا ہارے، ہمیں پاکستان کی ٹیم پر فخر ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے قبل پاکستان ٹیم کو مسلسل 11 میچز میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا بھی سامنا تھا۔
وقت اشاعت : 04/06/2019 - 14:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :