اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 4 جون 2019 21:05

اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2019ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوف نے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے حریف کھلاڑی اولیویئر ماراچ اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ہائو چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 04/06/2019 - 21:05:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :