فیفا نے افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر اور فیفا کے ممبر کرام الدین کریم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا

کرام الدین پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ،کسی بھی عہدے کیلئے زندگی بھر کیلئے پابندی عائد

ہفتہ 8 جون 2019 22:05

فیفا نے افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر اور فیفا کے ممبر کرام الدین کریم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا
کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2019ء) فیڈریشن انٹرنیشنل دی فٹ بال ایسوسی ایشن(فیفا) نے افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر کرام الدین کریم پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے زندگی بھر کے لئے پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق فیفا نے افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر اور فیفا کے ممبر کرام الدین کریم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق کرام الدین کریم کو عمر بھر کے لئے سپورٹس میں کسی بھی عہدہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

فیفا نے افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر کرام الدین کریم پر تقریبا" 1.01ملین ڈالرجرمانہ بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ کریم پر 2013 سے 2018 کے دوران فٹ بال کی پانچ خواتین کھلاڑیوں نے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر انہیں دسمبر 2018 میں معطل کرکے فٹ بال کے بین الاقوامی ایسوسی ایشن فیفا نے تحقیقات شروع کیں اور گزشتہ روز تحقیقات مکمل کرنے کے بعد الزامات ثابت ہونے پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔
وقت اشاعت : 08/06/2019 - 22:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :