ورلڈ کپ2019ء، بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز شکست دیدی

شیکھر دھون کی سنچری،روہت اور کوہلی کی نصف سنچریاں،بمراہ کی تین وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 9 جون 2019 22:46

ورلڈ کپ2019ء، بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز شکست دیدی
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9جون2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ کے14ویں مقابلے میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36رنزسے شکست دیدی۔بھارت کے 353 رنز کے جواب میں اوپننگ جوڑی نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 61 کے مجموعے پر کپتان ایرون فنچ 36 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر نے سمتھ کے ساتھ مل کر 72 رنز کی شراکت داری قائم کی، جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ڈیوڈ وارنر نے پریشر کی وجہ سے اپنے مزاج کے برخلاف بلے بازی کی ، وہ 84 گیندوں پر 56 رنز بنا کر چلتے بنے۔

عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے تیسری وکٹ کیلئے 71رنز جوڑے جس کے بعد عثمان خواجہ42رنز سکور کرکے بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوئے،میکسویل نے5چوکوں کی مدد سے 28رنز بنائے جس کے بعد وہ چاہل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،سٹیو سمتھ نصف سنچری سکور کرکے آﺅٹ ہوئے جبکہ سٹوئنس کو کھاتہ کھولنے کابھی موقع نہیں ملا،کورٹنائل4اور کمنز8رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،سٹارک3رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف شاندار سٹروکس کھیلے اور ٹیم کا مجموعی سکور 127 تک پہنچا یا جسکے بعد روہت شرما کولٹر نیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

شیکھر دھون نے 53 اور روہت شرما نے 61 گیندوں پر اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، کینگروز کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو دو موقعے ملے۔کوہلی اور دھون نے دوسری وکٹ کیلئے 93رنز جوڑے او ر اس دوران دھون نے اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ117رنز بنا کر سٹار ک کا شکار بنے،کوہلی اور پانڈیا نے تیسری وکٹ کیلئے81رنز جوڑے اور دوران بھارتی کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد پانڈیا48رنز بنا کر کمنز کا شکار بنے،ایم ایس دھونی27رنز بنا کر سٹوئنس کا شکار بنے،کوہلی 82رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے مارکوس سٹوئنس نے 2، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور نیتھن کولٹر نائل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔بھارتی ٹیم روہت شرما، شیکھر دھون، ویرات کوہلی( کپتان)، کے ایل راہول، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بمراہ اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ(کپتان)، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارکس سٹونس، ایلکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/06/2019 - 22:46:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :