تیسرا کمشنر کراچی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2میچوں کے فیصلے

فالکن کلب نے لیکول بالرز کو اپ سیٹ کردیا ،اومیگا نے بنوریہ کلب کو مات دیدی

پیر 17 جون 2019 14:46

تیسرا کمشنر کراچی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2میچوں کے فیصلے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "تیسرا کمشنر کراچی SSBباسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلا میچ فالکن باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف لیکول بارلزکو 30کے مقابلے میں 38باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا ،فاتح کلب کی جانب سے عمر فاروق 10صبیح اظہر 10اور علی شبیر نی9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے زبیر نقوی 10،عمیر پاشا 9اور خضر منیر نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بنوریہ باسکٹ بال کلب کو 48کے مقابلے میں 58باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے تیمور ظہیر 21،حسن علی 18اور مشہود احمد نے 12جبکہ رنر کلب کی جانب سے سیدی 19اور سیفل نی18پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک ،ممتاز احمد ،راج کمار ،زین العابدین اور راحیل مبین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز اشرف یحیٰ ،نعیم احمد اور یش کمار تھے ۔قبل ازیں مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سینٹ پیٹریک اسکول پروفیسر ظفر اقبال سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمود یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 14:46:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :