پاک بھارت میچ ٹوئٹس کا سیلاب لے آیا

ٹوئیٹر پر لوگوں نے مختلف ہیش ٹیگز کے ساتھ 29 لاکھ ٹوئیٹس کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 10:54

پاک بھارت میچ ٹوئٹس کا سیلاب لے آیا
مانچسٹر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) عالمی کپ 2019 ءکے سب سے بڑے میچ پاکستان بمقابلہ بھارت نے سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم میں ٹوئٹس کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 16 جون کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی، اس میچ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لوگوں نے مختلف ہیش ٹیگز کے ساتھ 29 لاکھ ٹوئیٹس کیں۔

اس بڑے مقابلے کو لے کر بھارت کی جانب سے کئی گئی ٹوئٹس کی تعداد نسبتاً پاکستانی شائقین سے زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی شائقین کی جانب سے TeamIndia# کے حوالے سے ٹوئٹس کی گئی جبکہ پاکستانیوں نے WeHaveWeWill# کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے جوابی ٹوئٹس کیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ کے دوران تیز ترین گیارہ ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تو ٹوئیٹر پر شائقین کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وجے شنکر کی جانب سے پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا لمحہ بھی ٹوئٹر پر بہت چلا جب کہ بھارتی اوپنر روہت شرما کی سنچری بھی ٹوئٹر پر بحث کا حصہ رہی۔                                                    
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 10:54:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :