باکسر عامرخان سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کا فن سکھائیں گے

ہفتہ 22 جون 2019 20:07

باکسر عامرخان سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کا فن سکھائیں گے
ش لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اب سعودی عرب کے نوجوان باکسرزکو بھی باکسنگ کا فن سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ باکسرنے 25 جون کو جدہ میں ٹریننگ کا اہتمام کررکھا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب میں موجود نوجوان باکسرز سے کہا ہے کہ وہ آئیں اور ان کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ حاصل کریں۔عامر خان کا مقابلہ آئندہ ماہ بھارتی باکسرنیرج گویت کے ساتھ شیڈول ہے، یہ مقابلہ 12 جولائی کو جدہمیں ہوگا۔عامر خان نیاعلان کر رکھا ہے کہ وہ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شکست کا بدلہ لیں گے۔یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل پاکستانی باکسرز کو بھی باکسنگ کی ٹریننگ دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 20:07:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :