بھارت کے خلاف میچ کے دوران جمائی لیکر کوئی گناہ نہیں کیا تھا :سرفراز احمد

جمائی کی ویڈیو پر لوگوں کو پیسے بنانیکا موقع ملا جس کی خوشی ہے:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 جون 2019 12:36

بھارت کے خلاف میچ کے دوران جمائی لیکر کوئی گناہ نہیں کیا تھا :سرفراز احمد
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2019ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران جمائی لیکر انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا ۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی شاندا ر کارکردگی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب سرفراز احمد سے بھارت کے خلاف میچ کے دوران جمائی لینے کے حوالے سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ اب میچ کے دوران جمائی آگئی تو وہ کیا کرسکتے تھے ،انہوں نے جمائی لے کر کوئی گناہ کا کام تو نہیں کیا تھا ، ان کی جمائی پر لوگوں نے ویڈیو ز بنا نا کر خوب پیسے بنائے ،اگر ان کی وجہ سے لوگوں کی کمائی ہوئی تو یہ تو بہت اچھی بات ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جمائی لینے کی تصویر سامنے آئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاجس کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ سرفراز احمد نے شعیب ملک اور حسن علی کی جگہ آصف علی اور محمد حسنین کو بھارت کے خلاف میچ کھلانے کے لیے پوری رات کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث انکی نیند پوری نہیں ہوسکی تھی ۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                           

وقت اشاعت : 24/06/2019 - 12:36:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :