ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی

ہاشم آملااور ڈوپلیسی کی نصف سنچریاں،پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا سفر مزید آسان ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 جون 2019 21:37

ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی
ڈرہم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون2019ء) ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔سری لنکا کے204رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے لیے ڈی کوک اور ہاشم آملا نے اننگزکا آغاز تو ڈی کوک15رنز بنا کر مالنگا کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،ہاشم آملا اور ڈو پلیسی نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست175رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، ڈوپلیسی96اور آملا80رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

اس سے قبل ڈرہم کے چیسٹر لی سٹریٹ گراﺅنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکن ٹیم کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا۔ کپتان دیمتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا میچ کی پہلی ہی گیند پر کرارتنے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کا شکار بنے اور فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم نے سنبھلنے کی کوشش کی لیکن ڈیوائن پریٹورس نے کشال پریرا اور اویشکا فرننڈو کو پویلین کی راہ دکھائی، دونوں بلے باز بالترتیب 30، 30 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،سری لنکا کو میتھیوز کی صورت چوتھا نقصان اٹھانا پڑا، مڈل آرڈر بلے باز 29 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد مورس کا نشانہ بنے۔

کوشل مینڈس23رنز بنا کر پریٹوریئس کی تیسری وکٹ بنے،ڈی سلوا24رنز سکور کرکے ڈومنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے،تھیسارا پریرا 21رنز بنا کر پھیلکوایو کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے،اوڈانا17رنز بنا کر ربادا کا دوسرا شکار بنے، ملنگا 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔میچ کے دوران مکھیوں نے کھلاڑیوں پر حملہ کیا ، مکھیوں سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں سمیت امپائر بھی میدان میں لیٹ گئے اور چند لمحوں کے لیے کھیل کو روکنا پڑا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کرس مورس اور پریٹوریس نے 3،3 جب کہ ربادا نے 2، عمران طاہر اور ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 28/06/2019 - 21:37:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :