زخمی وہاب ریاض کی پاک افغان میچ میں فیلڈنگ

پیسر کو میچ سے قبل دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی:ترجمان رضا راشد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 جون 2019 15:19

زخمی وہاب ریاض کی پاک افغان میچ میں فیلڈنگ
لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون2019ء) لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باوجود افغانستان کے میچ میں شریک ہوئے،وہ ہاتھ پر پٹی باندھ کر فیلڈنگ کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی اورنوجوان محمد حسنین کی موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے وہاب کو کھلانے کا خطرہ مول لیا اوروہاب ریاض نے ہمت دکھاتے ہوئے تکلیف کے باوجود میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی،میچ کے بعد ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا اور توقع ظاہر کی جارہی ہے وہ پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے میچ میں شریک ہوں۔

پاکستانی ٹیم کے ترجمان رضا راشد کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو ورلڈ کپ میچ سے قبل فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے نیچے چوٹ لگی جس سے سوجن ہوگئی،وہاب ریاض گزشتہ چند دن سے سخت تکلیف میں رہے ہیں اور انہوں نے درد ختم کرنے والی دوائیں استعمال کرکے اور پٹی باند ھ کر میچ میں شرکت کی،دو سال بعد پاکستان ٹیم میں آنے والے وہاب ریاض ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں ہیں،چوں کہ وہ بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرتے ہیں اس لئے انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو افغانستان کے میچ کے بعد چھ دن آرام ملے گا، امید ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوجائیں گے۔                                                               
وقت اشاعت : 29/06/2019 - 15:19:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :