دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم فرانس کو ہرا کر ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 29 جون 2019 16:36

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2019ء) دفاعی و عالمی چیمپئن امریکن ٹیم فرانس کو ہرا کر ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکن ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان فرانس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، میچ کے شروع میں ہی ریپی نوئے نے گول کر کے امریکہ کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 65ویں منٹ میں ریپی نوئے نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جس کے بعد فرانس پر دبائو بڑھ گیا، 81ویں منٹ میں فرانس کی رینارڈ نے گول کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا تاہم امریکن ٹیم کی برتری میچ ختم ہونے تک برقرار رہی، اسطرح دفاعی چیمپئن نے 2-1 گولز سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 29/06/2019 - 16:36:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :