پاکستان کی دو نوجوان خواتین کھلاڑیوں ابیحہ حیدر اور ہاجرہ خان کی فرانس میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ میں پاکستان کی نمائندگی،

ایکول پلیئنگ فیلڈ فیسٹیول آف فٹ بال میں 50 ممالک سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، 5 روزہ فیسٹیول میں گینز ورلڈ ریکارڈ فٹ بال میچ دنیا کا طویل ترین مقابلہ تھا

منگل 2 جولائی 2019 14:43

پاکستان کی دو نوجوان خواتین کھلاڑیوں ابیحہ حیدر اور ہاجرہ خان کی فرانس میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ میں پاکستان کی نمائندگی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2019ء) پاکستان کی ہونہار اور قابل خواتین کھلاڑی عالمی مقابلوں میں وطن کا نام روشن کرنے لگیں، پاکستان کی دو نوجوان خواتین کھلاڑیوں ابیحہ حیدر اور ہاجرہ خان نے فرانس میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ایکول پلیئنگ فیلڈ فیسٹیول آف فٹ بال میں 50 ممالک سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

خواتین کھلاڑیوں ابیحہ حیدر، ہاجرہ خان نے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے طویل مقابلے میں اپنے وطن کی نمائندگی پر فخر محسوس کررہی ہیں، 5 روزہ فیسٹیول میں گینز ورلڈ ریکارڈ فٹ بال میچ دنیا کا طویل ترین مقابلہ تھا، اس تاریخی مقابلے میں نمائندگی کا موقع دینے پر حکومت پاکستان خصوصاً سینیٹر فیصل جاوید کی شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چئیرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی دونوں بیٹیوں ابیحہ حیدر اور ہاجرہ خان پر فخر ہے، ورلڈ ریکارڈ میچ میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ہم دونوں کھلاڑیوں کے شکر گذار ہیں۔

پاکستانی نوجوانوں کو الله رب العزت نے بے انتہاء قابلیت سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے اور مہارت آزمانے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2019 - 14:43:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :