ایرون کی سنچری رائیگاں، آئرلینڈ نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، بلبرائن کی شاندار سنچری

منگل 2 جولائی 2019 16:47

ایرون کی سنچری رائیگاں، آئرلینڈ نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، بلبرائن کی شاندار سنچری
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2019ء) آئرلینڈ نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 255 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اینڈی بلبرائن نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی، کریگ ایرون کی سنچری رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

بریڈی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے، کریگ ایرون نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنایا، انہوں نے 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ریان برل 49 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، سین ولیمز 28، پیٹر مور 17، کپتان ہملٹن مسکڈزا 15 اور برینڈن ٹیلر 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مارک ایڈیئر نے 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں آئرش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، اینڈی بلبرائن نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پال سٹرلنگ 57 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، مارک ایڈیئر 21 اور گٹ کاٹ 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ٹنڈئی چتارا نے 3 اور جروس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 02/07/2019 - 16:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :