ورلڈکپ 2019ء، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت لیا

شعیب ملک کو فیئر ویل میچ نہ ملا،محمدحسنین میگا ایونٹ کھیلے بغیر وطن واپس آئیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 جولائی 2019 14:06

ورلڈکپ 2019ء، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت لیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5جولائی 2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میںمیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں لیکن اگر گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو بنگلادیش کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا اور نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے بڑا سکور کرنا ہوگا۔

فائنل فور میں پہنچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو بنگلادیش کےخلاف پہلے 400 رنز بنانا ہوں گے اور پھر بنگلادیش کو 84 رنز پر آﺅٹ بھی کرنا ہوگا، اگر گرین شرٹس نے 350 رنز بنائے تو 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا یعنی صرف 39 رنز پر بنگلادیش کو آﺅٹ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کا ون ڈے میں کم سے کم سکور 58 ہے جو اس نے ورلڈ کپ 2011 ءمیں ویسٹ انڈیز کےخلاف بنایا تھا، پاکستان کو بھی اسی طرح بنگلادیشی ٹیم کو آﺅٹ کرنا ہوگا۔

پاکستان نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز گزشتہ سال زمبابوے کےخلاف بنائے تھے، جہاں فخر زمان کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک وکٹ پر 399 رنز سکور کئے تھے ، اس بار بھی بیٹنگ میں کچھ ایسی ہی کارکردگی دکھانی ہوگی۔پاکستان کی بنگلادیش کےخلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 233 رنز ہے جو 19 سال قبل حاصل کی تھی لیکن موجودہ بنگلادیشی ٹیم کی بیٹنگ لائن مضبوط تصور کی جاتی ہے صرف شکیب الحسن ہی ایونٹ میں 500 سے زائد رنز بناچکے ہیں تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو ناممکن کو ممکن بنانا ہوگا،یاد رہے کہ اگر بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا جبکہ بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڈ سے باہر ہو گیا ہے۔



وقت اشاعت : 05/07/2019 - 14:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :