سٹارک کی شاندار بائولنگ، سنگل ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 12 جولائی 2019 15:34

سٹارک کی شاندار بائولنگ، سنگل ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) سٹار آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں سنگل ایڈیشن میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جونی بیئرسٹو کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن بائولر گلین میگراتھ کی ایک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے کہ میگراتھ نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی۔ 12 برس بعد میگراتھ کے ہم وطن بائولر سٹارک نے انہیں عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 15:34:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :