غیر متوقع شکست، بھارتی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ نہ مل سکا

فائنل خواب دیکھتے رہے،ٹکٹ کی طرف غور نہیں کیا آئی سی سی نے بھی ہوٹل واپس لے لیا کھلاڑیوں سمیت عملے کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 12 جولائی 2019 20:48

غیر متوقع شکست، بھارتی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ نہ مل سکا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) ورلڈکپ2019 کے سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد کوہلی الیون کو واپسی کے ٹکٹ نہیں مل سکے اور اب انہیں 14 جولائی تک انگلینڈ میں ہی رکنا پڑے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس بات کا پختہ یقین کا تھا کہ ان کی ٹیم عالمی کپ کا آخری میچ کھیلے گی لہذا متبادل منصوبہ نہیں کی گئی۔2 دن جاری رہنے والے پہلے سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد جب ٹکٹس کے لیے بھاگ دوڑ شروع کی گئی 14 جولائی سے پہلے کوئی فلائٹ دستیاب نہیں تھی۔

(جاری ہے)

اپنے آخری میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہوٹل چھوڑنا پڑا لیکن تمام کھلاڑی تاحال مانچسٹر میں ہی موجود ہیں۔بھارتی بورڈ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب کھلاڑیوں سمیت پورے عملے اور ان کے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق انتظامی کوتاہی کے سبب ٹیم ایک ساتھ واپس نہیں آئے گی اور ہر کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹ کا ٹکٹ کٹائے گا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 20:48:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :