ورلڈ کپ :کیویز کل انگلینڈ ٹیم سے فیصلہ کن معرے میں ٹکرائیں گے

دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے پر جوش

جمعہ 12 جولائی 2019 20:56

ورلڈ کپ :کیویز کل انگلینڈ ٹیم سے فیصلہ کن معرے میں ٹکرائیں گے
لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائیگا جس میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلش ٹیم چوتھی مرتبہ اور کیوی ٹیم دوسری مرتبہ میگا ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ انگلش ٹیم اس سے قبل 1979ئ ، 1987ئ اور 1992ئ میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا فائنل کھیل چکی ہے جبکہ کیوی ٹیم نے 2015ئ میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ نے بھارت جبکہ انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائیگا، دونوں ٹیمیں اب تک عالمی ٹائٹل جیتنے سے محروم ہیں اسلئے دونوں ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کیلئے خوب جان لڑائیں گی۔

انگلش ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا ایڈونٹیج حاصل ہو گا اسلئے عالمی ٹائٹل کیلئے اسے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کیوی ٹیم نے جس طرح سیمی فائنل میں بھارت کو قابو کیا اس کے بعد وہ بھی ٹائٹل کیلئے مضبوط امیدوار بن چکی ہے اسلئے ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 20:56:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :