ورلڈکپ میں شکست، بھارتی ٹیم نے اپنے کپتان کوہلی کیخلاف بغاوت کردی

سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے بھارتی کپتان پر انگلیاں اٹھنے لگیں، ٹیم 2 گروپس میں تقسیم ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جولائی 2019 21:32

ورلڈکپ میں شکست، بھارتی ٹیم نے اپنے کپتان کوہلی کیخلاف بغاوت کردی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2019ء) ورلڈکپ میں شکست، بھارتی ٹیم نے اپنے کپتان کوہلی کیخلاف بغاوت کردی، سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے بھارتی کپتان پر انگلیاں اٹھنے لگیں، ٹیم 2 گروپس میں تقسیم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم 2 گروپس میں تقسیم ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے اپنے کپتان ویرات کوہلی کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔

ویرات کوہلی کے خلاف کھلاڑی اب آواز اٹھانے لگے ہیں۔ بھارتی ٹیم میں ایک گروپ ویرات کوہلی کا جبکہ دوسرا گروپ روہت شرما کا بن گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم میں بن جانے والا ایک گروہ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا گروپ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے جس باعث ٹیم 2 گروپوں میں تقسیم ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو جگہ مل پاتی ہے جو مسلسل کارکردگی دکھا رہے ہوں۔ روہت شرما اور جسپریت بھمرا کوہلی کے مخالف ہیں تاہم اپنی کارکردگی کے باعث ٹیم کا لازمی حصہ ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے درمیان بھی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔

جبکہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست کے بعد اس وقت کے کوچ انیل کمبلے بھی ویرات کوہلی سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوں گئے تھے۔ جبکہ اب ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم اندرونی طور پر اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم بھارت کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد سے بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ خاص کر ویرات کوہلی کی کارگردگی پر سوال کیے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 21:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :