سیمونا ہالپ نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، سرینا ولیمز کو فیصلہ کن معرکے میں شکست

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:18

سیمونا ہالپ نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، سرینا ولیمز کو فیصلہ کن معرکے میں شکست
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن اور کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ہالپ نے 2018ء میں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں ہالپ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن سٹار سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، شکست کے ساتھ ہی ولیمز کا ریکارڈ 24واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 20:18:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :