کس کاﺅنٹی ٹیم کا فخر زمان پر ’دل‘ آ گیا؟جانئے

فخرزمان کو شان مارش کا خلا پر کرنے کے لیے گلیمورگن کاﺅنٹی کے سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 جولائی 2019 19:43

کس کاﺅنٹی ٹیم کا فخر زمان پر ’دل‘ آ گیا؟جانئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2019ء) گلیمورگن کاو¿نٹی کرکٹ ٹیم ٹی 20 بلاسٹ لیگ کے ابتدائی مرحلے میں پاکستانی اوپنر فخرزمان کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے جنہیں شان مارش کی خلا ءپر کرنے کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راو¿نڈر نیٹ پریکٹس کے دوران بازو کی ہڈی میں فریکچر ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہیں جن کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد ہی کاﺅنٹی ٹیم کا کرکٹر کے ساتھ معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فخر زمان نے 30 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 44 ون ڈے میچ بھی کھیلے ہیں،وہ 3ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کے لیے کھیل چکے ہیں ۔29سالہ فخر زمان آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ایونٹ میں ان کی سب سے بڑی اننگز 64 رنز کی رہی۔وہ اب تک89ٹونٹی ٹونٹی میچز کی87اننگز میں 27.84کی اوسط سے2339رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور14نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے138.64کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں ۔                                                                        
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 19:43:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :