قومی جونیئر فٹ بال ٹیم کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ شروع

منگل 16 جولائی 2019 13:15

قومی جونیئر فٹ بال ٹیم کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ٹیم کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ سے جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 22 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے پہلے روز 18 کھلاڑیوں نے رپورٹ پیش کردی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ہمراہ گوہر زمان کی زیرنگرانی فضل غفار اور برہان بوبی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کو ٹیم کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور 18 جولائی کو قومی جونیئر ٹیم نیشنل چیلنچ کپ میں شرکت کیلئے پشاور روانہ ہوگی۔ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ 19 جولائی سے پشاور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 15 ٹیمیں محکموں کی شامل ہیں جبکہ ایک قومی جونیئر ٹیم پی ایف ایف ٹائیگرز کے نام سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 13:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :