تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ مامون خان وزیر

بدھ 17 جولائی 2019 12:36

تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ مامون خان وزیر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) آل پاکستان بیچ چک بال قومی چمپئن شپ اور آل خیبر پختونخوا فلڈ لائٹ چک بال ٹورنامنٹ جیتنے والی بنوں ٹیم کے کھلاڑیوں اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لکی مروت ٹیم کے کھلاڑیوں میں ونر ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں خصوصی تقریب ڈسٹرکٹ باسکٹ بال کورٹ بنوں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کے فرزند اور پی ٹی آئی رہنما ملک مامون خان وزیر تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سکندر حیات خان،فٹبال ایسوسی ایشن کے نصیب الرحمن،ہاکی ایسوسی ایشن کے عبدالحفیظ قریشی،کبڈی ایسوسی ایشن کے ہمایوں خان، اور دیگر سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باسکٹ بال کا خصوصی میچ خادم باسکٹ بال کلب اور شہباز کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ خادم باسکٹ بال کلب نے 20کے مقابلے میں25پوائنٹس سے جیت لیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک مامون خان نے کھلاڑیوں نے کیلئے نقد50ہزار روپے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بنوں چک بال کے کھلاڑیوں نے ملک بھر میں قومی سطح کے مقابلے جیت کر بنوں کا نام روشن کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 12:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :