انڈیا نے سری لنکا میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیگ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم ایران نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی سری لنکا نے گروپ A میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ B میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ایران کے ساتھ ہوگا ۔ پاکستان نے گروپ B میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ Aمیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا کے ساتھ ہوگا

بدھ 17 جولائی 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) انڈیا نے سری لنکا میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیگ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم ایران نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی ۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کی بیس بال ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔

سری لنکا نے گروپ A میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ B میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ایران کے ساتھ ہوگا ۔ پاکستان نے گروپ B میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ Aمیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا کے ساتھ ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ جوکہ بطور ٹیم لیڈر ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں انڈیا کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

انڈیا کی ٹیم نے سری لنکا کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ میں حیران کن پرفارمنس دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم سری لنکا کو ٹف ٹائم دیا تھا ۔ انڈیا کی ٹیم میچ کی نویں اننگز میں اپنی غلطی سے سری لنکا سے میچ ہار ی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے ۔ فخر شاہ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے لئے آج ریسٹ ڈے تھا ۔ اس لئے آج دونوں ٹیموں نے کولمبو میں موجود اس چر چ کا دورہ کیا جہاں پچھلے ماہ دہشت گردوں نے دھماکے کئے تھے ۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کے ساتھ ٹیم آفیشلز بھی موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 23:23:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :