پاکستان کو شکست، دفاعی چیمپئن سری لنکا کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:58

پاکستان کو شکست، دفاعی چیمپئن سری لنکا کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) دفاعی چیمپئن سری لنکا نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے کر ٹائٹل دیکر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سری لنکا میں منعقدہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے سری لنکا کا ساتھ دیا، دفاعی چیمپئن نے گرین شرٹس کو 5-4 سے زیر کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 21:58:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :