کیمرون ناری اور ٹیلر فریٹز اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

کیمرون ناری اور ٹیلر فریٹز اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اٹلانٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) برطانوی ٹینس سٹار کیمرون ناری اور انکے امریکن جوڑی دار ٹیلر فریٹز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کے لینڈر پائس اور انکے رومانین جوڑی دار ماریس کوپل کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار کیمرون ناری اور انکے امریکن جوڑی دار ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے لینڈر پائس اور انکے رومانین جوڑی دار ماریس کوپل کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 13:15:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :