سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،

کیویز نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 195 رنز بناکر آئی لینڈرز کے خلاف 177 رنز کی مجموعی برتری قائم کرلی، میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آئوٹ، واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں، لیستھ کی چار وکٹیں، تیسرے روز کے آخر میں میچ بارش کے باعث متاثر ہوا

جمعہ 16 اگست 2019 17:16

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،
گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں 267 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر آئی لینڈرز کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

آئی لینڈرز کی طرف سے نیروشن ڈکویلا 61، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔ کیویز کی طرف سے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لیستھ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے تیسرے روز کے 6 اوورز ابھی باقی تھے کے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روک دیا گیا۔

جمعہ کو گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 227 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈکویلا 39 اور لکمل 28 پر کھیل رہے تھے، سرنگا لکمل سری لنکا کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ نیروشن ڈکویلا اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

لیستھ ایمبولڈنیا سری لنکا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئو ٹ ہوگئے۔ کمارا بغیرکوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں آئی لینڈرز کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اعجاز پٹیل نے پانچ، سومر ویلی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز جیت روال ٹام لیتھم نے کیا۔ جیت روال 4 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انکو لیستھ نے پریرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ راس ٹیلر 3 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر دوسلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ٹام لیتھم 45 رنز بناکر اکیلا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ہنری نیکولس کیویز ٹیم کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مچل سانٹنر 12 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ٹم سائوتھی کیویز ٹیم کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بنانے کے بعد لیستھ کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

تیسرے روز کے ابھی 6 اوورز باقی تھے کے بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔ اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 195 رنز بنا لئے تھے اور اسے آئی لینڈرز کے خلاف مجموعی طور پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ بی جے واٹلنگ 63 اور سومر ویلی 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ لیستھ نے 4 اور ڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 17:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :