بلند و بالا پہاڑ ایک اور کوہ پیما کی زندگی نگل گیا
مناپن میں میر شکار پیک سر کرنے کی کوشش میں مقامی کوہ پیما جاں بحق جبکہ 3 ساتھی پھنس گئے
ذیشان مہتاب جمعہ 16 اگست 2019 17:27
گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2019ء) نگر کے علاقے مناپن میں چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مقامی کوہ پیما جاں بحق جب کہ اس کے 3 ساتھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نگر حسن علی کے مطابق مقامی کوہ پیماﺅں کی 4 رکنی ٹیم 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئی تھی۔ چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیما پاﺅں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔کوہ پیماﺅں کی چار رکنی ٹیم میں طارق عباس، مسرور اور فدا شامل ہیں جب کہ ایک کوہ پیما کا نام تاحال معلوم نہیں کیا جا سکا ہے۔
ایس پی نگر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماﺅں کو نکالنے کے لیے پاک فوج سے ریسکیوہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن علی نے کہا کہ کوہ پیما شدید موسمی حالات کی وجہ سے نیچے نہیں اتر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مناسب ٹریننگ اور چوٹی پر چڑھنے کے راستوں سے واقفیت نہ ہونے کے باعث ان علاقو ں میں کو ہ پیماﺅں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ریسکیو کے وسائل نہ ہونے کے سبب مقامی انتظامیہ کو پاک فوج کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 17:27:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامرکو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک، ویزا جاری نہ ہوسکا
-
16 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کاکراچی میں آغاز
-
آئرش کرکٹرز زیادہ معاوضے اور مراعات کے خواہاں ،نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
پی ایس ایل سیزن 9، منافع اور خسارے والی ٹیموں کی تفصیلات سامنے آگئیں