فالکن سپر فٹبال لیگ کا ریاض میں شاندار انعقاد

muhammad ali محمد علی منگل 20 اگست 2019 01:00

فالکن سپر فٹبال لیگ کا ریاض میں شاندار انعقاد
ریاض (خرّم خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2019ء) فالکن فبال کلب کے زیرِ اہتمام منعقد کی جانے والی سپر فٹبال لیگ کے تیسرے سیزن کا شاندار انعقاد 13 ستمبر 2019 سے کیا جا رہا ہے۔ فالکن سپر لیگ کے چیف آرگنائزر فرحان مشتاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فالکن سپر لیگ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فالکن سپر فٹبال لیگ میں شامل کھلاڑیوں کا تعلق سعودیہ، پاکستان، مصر، شام، مراکش، تیونس اور یورپ سے ہے.فالکن سپر لیگ کے ابتدائی راؤنڈ کے تمام میچز لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائنگے جبکہ فائنل راؤنڈ کے تمام میچز ناک آؤٹ بنیادوں پر کھیلے جایئنگے. فالکن سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد 20 نومبر 2019 کو کیا جایئگا. فالکن سپر فٹبال لیگ کے انعقاد کا مقصد ریاض میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے مابین ایک صحت مند مقابلہ کروا کے فٹبال اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینا ہے. فرحان مشتاق نے کہا کہ سپر فٹبال کے تیسرے سیزن میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اور یونائیٹڈ میڈیا فورم میڈیا پارٹنر ہونگے جو اپنے چینلوں اور اخبارات میں بھر پور کوریج کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے
وقت اشاعت : 20/08/2019 - 01:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :