دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ 33 سال کے ہوگئے

بدھ 21 اگست 2019 17:09

دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ 33 سال کے ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ 33 سال کے ہوگئے ۔21 اگست 1986 کو جمیکا میں پیدا ہونے والے یوسین بولٹ نے پہلا اولمپک گولڈ 2008 میں چین کے شہر بیجنگ میں حاصل کیا جس میں وہ 100میٹر فری اسٹائل ریس جیتے تھے۔

(جاری ہے)

یوسین بولٹ نے ورلڈ چمپئن شپ میں کئی میڈلز اپنے نام کرواتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔یوسین بولٹ 2017کو ریٹائر ہوگئے تاہم بولٹ اپنے دور میں چھ دفعہ اولمپک گولڈ میڈل چمپئن رہے اور تقریباًً انیس گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کئے۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 17:09:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :