ویٹالٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، سسکس کا آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیسن بہرنڈورف سے معاہدہ

بدھ 21 اگست 2019 22:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) انگلش کلب سسکس نے ویٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیسن بہرنڈورف سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت بہرنڈورف آخری چار گروپ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے تاہم سسکس کے کوارٹر فائنل تک رسائی کی صورت میں بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بہرنڈورف نے اپنے بیان میں کہا کہ سسکس سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی اور میں ویٹالٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بہت پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 22:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :