شادی کے بعد سامعہ بھی حسن علی کے رنگ میں رنگ گئیں
تصاویر میں ایک جیسی ڈریسنگ،شرٹ نمبر32رکھا
ذیشان مہتاب جمعرات 22 اگست 2019 13:53
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اگست2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور ان کی اہلیہ نئی نویلی شادی کے بعد خبروں میں خوب ان ہیں، دونوں کا 20 اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں شادی کے بعد گزشتہ روز ولیمہ ہوا۔شادی کے بعد گزشتہ روز حسن اور سامعہ نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر کم وبیش ایک جیسی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں حسن اور سامعہ نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ کا انتخاب کیا،دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن کو دیے جانے والا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔نئے نویلے جوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے شرٹس پر ایک دوسرے کو ملکہ اور بادشاہ کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔ سامعہ کی شرٹ پر ”حسنز کوئین “ اور حسن کی شرٹ پر ”سمیعاز کنگ “ پرنٹ ہے۔
یہ تصاویر پہلے سمیعہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعدحسن علی نے بھی انہیں شیئر کیا تاہم حسن نے سامعہ کی تصاویر کو ری شیئر کرتے ہوئے ان پر دل کی شکل کے ایمو جیز کا اضافہ کیا ۔حسن علی کی شادی 20 اگست کوہوئی جس میں حسن کی فیملی، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے۔ دونوں کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جو جلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اورانہوں نےزندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 13:53:44
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا