باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنوں گا:سابق عالمی چیمپئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 اگست 2019 12:04

باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اگست2019ء) برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنےکا اعلان کیا ہے۔32سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنےکا اعلان کیا ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 اے ختم کر دیا ہے جسکے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے،بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے تھے، 35 اے دفعہ 370 کی ایک ذیلی شق ہے جسے 1954ءمیں ایک صدارتی فرمان کے ذریع آئین میں شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دفعہ کے تحت جموں و کشمیر کو بھارتی وفاق میں خصوصی آئینی حیثیت حاصل دی گئی تھی،آرٹیکل 35 اے، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا حصہ ہے،آرٹیکل 370 کی وجہ سے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل تھا۔آرٹیکل 35 اے کے مطابق کوئی شخص صرف اسی صورت میں جموں کشمیر کا شہری ہو سکتا ہے اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہو۔ کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا اور نہ ہی یہاں کا مستقل شہری بن سکتا ہے نہ ہی ملازمتوں پر حق رکھتا ہے۔

یہی آرٹیکل 35 اے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مستقل شہریت کی ضمانت دیتا ہے،اسے ہٹانےکا مطلب یہ ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ختم کردیا ہے۔ آرٹیکل 370 کی وجہ سے صرف تین ہی معاملات بھارت کی مرکزی حکومت کے پاس تھے جن میں سکیورٹی، خارجہ امور اور کرنسی شامل ہیں، باقی تمام اختیارات جموں و کشمیر حکومت کے پاس ہیں۔ 
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 12:04:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :