ایشز سیریز، آسٹریلوی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آئوٹ

جمعہ 23 اگست 2019 17:06

ایشز سیریز، آسٹریلوی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آئوٹ
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ایشز سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مارنس لوبسچینج 74 اور ڈیوڈ وارنر 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، سٹورٹ براڈ نے دو جبکہ کرس ووکس اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، بارش کی وجہ سے پہلے دن 52.1 اوورز کا کھیل ہو سکا۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 17:06:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :