مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ،اگر وہ کوچ بن گئے تو سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘ شاداب خان

وائٹ بال کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی ،ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا‘ گفتگو

جمعہ 23 اگست 2019 18:06

مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ،اگر وہ کوچ بن گئے تو سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘ شاداب خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے تو سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں نے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے تو سب لڑکے بہت کچھ سیکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے وائٹ بال کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اب ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، میں ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائوں گا، البتہ نتائج میرے ہاتھ میں نہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بڑی امید تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں ہو گی اور ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بڑے اسپیل کرنے کی کوشش کرتا رہاہوں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، تین ہفتے پہلے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ ہوا جو کہ کلیئر رہا۔عماد وسیم اور حسن علی کی شادی کے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لیے جو ہوگا دیکھیں گے۔ حسن علی کی شادی میں شرکت کے لیے چھٹیاں لی تھیں جو اچھی گزری ہیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 18:06:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :