ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکوائش چمپئن شپ 2019ء کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے

انڈر 19 کے فائنل میں حارث قاسم اورذیشان زیب ، انڈر 15 کے فائنل میںمحمد احمد اور انس بخاری مد مقابل ہونگے

جمعہ 23 اگست 2019 18:06

ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکوائش چمپئن شپ 2019ء کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ) پنجاب سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکوائش چمپئن شپ 2019ء کے فائنلز آج (ہفتہ ) کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے مہمان خصوصی سینئرنائب صدر پاکستان سکوائش فیڈریشن ایئرمارشل شاہد علوی ہوں گے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 150 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مین ڈرا میں 48 کھلاڑی پہنچے۔ انڈر 19 کا فائنل آج ہفتہ 24 اگست کو سہ پہر چار بجے پنجاب کے حارث قاسم کا مقابلہ کے پی کے ذیشان زیب کے ساتھ ، انڈر 15 کا فائنل دوپہر ایک بجے پی اے ایف کے محمد احمد اور پنجاب کے انس بخاری کے درمیان جبکہ انڈر 13 کا فائنل دوپہر بارہ بجے پی اے ایف کے سخی اللہ اور پنجاب کے محمود محبوب کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تینوں کیٹیگریز کے سیمی فائنلز کھیلے گئے۔

انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کے ذیشان زیب نے پی اے ایف کے احمد حسن کو 11/1, 11/8, 11/7 سے، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے حارث قاسم نے پی اے ایف کے عزیر شوکت کو 11/5, 11/1, 11/13, 11/8 سے ہرا دیا۔ انڈر 15 کے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے محمد احمد نے کے پی کے مہاتیر علی کو 11/3, 11/5, 11/7 سے، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے انس بخاری نے پی اے ایف کے حمام احمد کو 11/5, 11/3, 13/11 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 13 کے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے سخی اللہ نے پنجاب کے ورن آصف کو 10/12, 11/6, 11/4, 10/12, 11/8 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمود محبوب نے پنجاب کے ہی عمر اسجد کو 11/7, 11/8, 11/5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 18:06:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :