ہوبرٹ ہرکاز نے ونسٹن سالم ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

اتوار 25 اگست 2019 15:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل کر تاریخ رقم کر دی، وہ 37 برس بعد اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتنے والے پولینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں حریف فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پولینڈ کی طرف سے اس سے قبل 1982ء میں ووجٹیک نے اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتا تھا۔ اتوار کو امریکہ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں ہوبرٹ ہرکاز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینوئٹ پیئر کو 6-3، 3-6 اور 6-3 سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 15:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :