اسلام آباد اور کراچی کے بلائنڈ کرکٹ کلبوں کے مابین تین میچوں کی سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اتوار 25 اگست 2019 17:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) اسلام آباد اور کراچی کے بلائنڈ کرکٹ کلبوں کے مابین تین میچوں کی سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے بتایا کہ دونوں کلبوں کے مابین دو ٹی20اور ایک روزہ میچ کھیلیں جائیں گے۔ 26اور 28اگست کو مارگلہ کرکٹ گرائونڈ جی نائن اسلام آباد میں ٹی 20میچز دونوں کلبوں کے مابین کھیلیں جائیں گے جبکہ 29اگست کو کراچی اور اسلام آباد کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شرکت کے لئے کراچی کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 17:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :