آزادی کپ کبڈی سیریزککڑگراں کی ٹیم نے جیت لی

فاتح ٹیم نے واحدگڑھی کو 30-25پوائنٹس سے ہرایا،مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمودجان خان نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں

پیر 26 اگست 2019 16:37

آزادی کپ کبڈی سیریزککڑگراں کی ٹیم نے جیت لی
ُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت میں یکساں مقبول روایتی کھیل کبڈ ی ایک مرتبہ پھر سے لوگوں کا پسندیدہ کھیل کے طور سامنے آرہاہے یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع تواتر کیساتھ ٹورنامنٹس منعقد کئے جارہے ہیں،صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آزادی کپ کبڈی سیریزکا انعقاد کیاگیاجسے فائنل میچ میں ککڑگراں کی ٹیم نے مدمقابل واحد گھڑی ٹیم کو30-25پوائنٹس سے ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمودجان خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے دونوں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں اورمیڈلز پہنائے،اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سلطان بری اور ٹائون ٹونائب ناظم نعیم علی شاہ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شہر کے مضافاتی علاقہ ککڑگراں میں آزادی کپ کے نام سے چار ٹیموں کے مابین کبڈی سیزریز کھیلی گئی ،جس میں پشاور ڈویژن کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے حصہ لیا،سیریز کے فائنل میچ میں ککڑگراں اور واحدگڑھی کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کوملا،فائنل میچ دیکھنے کیلئے پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعدادمیں تماشائی موجودتھے ،جنہوں نے شاندار پرفارمنس پر دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں کو داددے کر انکی حوصلہ افزائی کی۔

اور ایک سخت مقابلے کے بعد ککڑگراں کی ٹیم نے واحد گھڑی کی ٹیم کو 25کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمودجان خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے کھلاڑیوںکو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر محمودجان خان نے کہاکہ صوبائی حکومت روایتی کھیلوں سمیت تمام اولمپک کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے شعبہ سپورٹس پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مرد وخواتین کھلاڑی مختلف مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لنے لگے ہیںکیونکہ انہیں پرفارمنس پر تعلیمی سکالرزشپ بھی دی جارہی ہے،انہوںنے کہاکہ وہ خود بھی کبڈی کابہترین کھلاڑی رہاہے آج کا میچ دیکھ اپنے دور کی یاد تازہ ہوگئی۔

اس موقع پر انہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور بہترین کاکرکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی کیش انعامات سے نوازاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان بری نے صوبائی سپورٹس ڈائرئریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انکی بھر پور سپورٹ کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیداہوگیا،جبکہ دیگر کھیلوں کے مقابلے کبڈی کو صحیح معنوں میں فروغ مل رہاہے اور یہی وجہ ہے کہ آجکل ہر ہفتے صوبے کے کسی نہ کسی ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقادہورہاہے جس میں ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔

جسکے دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعدادمیں تماشائی جوق درجوق آتے ہیں،اس سے اندازہ ہوتاہے کہ کرکٹ اور فٹ بال کے مقابلے میں کبڈی کو لوگ پسند کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 16:37:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :