ویرات کوہلی نے بطور قائد ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

بھارت کی طرف سے بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ میچز جیت کر دھونی کے ہم پلہ ہو گئے

پیر 26 اگست 2019 16:48

ویرات کوہلی نے بطور قائد ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہلی نے بطور قائد ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، یہ ان کی بحیثیت کپتان ملک سے باہر 12ویں ٹیسٹ فتح تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن کرکٹر سارو گنگولی کا بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا جن کی زیر قیادت بھارت نے دیار غیر میں 11 کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا دھونی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ دھونی اور کوہلی کی قیادت میں بھارت نے یکساں 27 ٹیسٹ فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 16:48:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :