بھارت نے ملک سے باہر ٹیسٹ میچ میں بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کم ترین سکور پر آئوٹ

پیر 26 اگست 2019 16:51

بھارت نے ملک سے باہر ٹیسٹ میچ میں بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کم ترین سکور پر آئوٹ
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ملک سے باہر ٹیسٹ میچ میں رنز کے اعتبار سے بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم کی ملک سے باہر رنز کے اعتبار سے بڑی فتح سری لنکا کے خلاف تھی۔

(جاری ہے)

بھارت نے 2017ء میں سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں 304 رنز سے ہرا کر رنز کے اعتبار سے بڑی فتح کا ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 100 رنز پر آئوٹ ہوئی ہے جو کہ اس کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کم ترین سکور ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور 103 تھا، ویسٹ انڈین ٹیم 2006ء میں بھارت کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 103 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 16:51:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :