ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ، فاف ڈوپلیسی کل کینٹ کی طرف سے ایکشن میں نظر آئینگے

جمعرات 29 اگست 2019 16:55

ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ، فاف ڈوپلیسی کل کینٹ کی طرف سے ایکشن میں نظر آئینگے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) انگلش کلب کینٹ نے ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی کی خدمات حاصل کر لیں۔ فاف ڈوپلیسی کل جمعہ کو ایسکس کے خلاف کینٹ کلب کی نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

کینٹ کلب نے ابتدائی طور پر آخری دو گروپ میچز کیلئے ڈوپلیسی سے معاہدہ کیا تھا تاہم اگر کینٹ کی ٹیم ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تو وہ ناک آئوٹ میچز میں بھی کلب کو دستیاب ہوں گے۔

ڈائریکٹر آف کینٹ کرکٹ پال ڈائونٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈوپلیسی ورلڈ کلاس بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کے بھی مالک ہیں، ان سے معاہدہ کرنے پر ہم بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ناک آئوٹ مرحلے تک رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/08/2019 - 16:55:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :