قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کریگی،منور حسین شیخ

چمپئن شپ (آج) سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی

ہفتہ 31 اگست 2019 16:36

قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کریگی،منور حسین شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) دو رکنی قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کریگی، پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایاکہ دو رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ چمپئن شپ (آج) اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں چمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کیلئے بھرپور محنت کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 16:36:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :