پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال اور اسجد اقبال کا پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں ابتدائی میچز جیت کر فاتحانہ آغاز

پیر 2 ستمبر 2019 20:17

پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال اور اسجد اقبال کا پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں ابتدائی میچز جیت کر فاتحانہ آغاز
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال اور اسجد اقبال نے پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں ابتدائی میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بنگلہ دیش میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی نظام احمد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کی، ان کی جیت کا سکور 101-13، 75-11، 79-0 اور 67-51 رہا۔

پاکستان کے اسجد اقبال بھی ابتدائی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے نیپالی کیوئسٹ اے ایم شریستھا کو با آسانی 4-0 فریمز سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ ان کی جیت کا سکور 74-28، 74-22، 79-51 اور 82-08 رہا۔ محمد بلال کو دوسرے رائونڈ میچ میں آج منگل کو بنگلہ دیش کے آزاد جبکہ اسجد اقبال کو سری لنکن کیوئسٹ عاشق حسین کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 02/09/2019 - 20:17:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :