جسپریت بمرا دنیا کے بہترین فاسٹ بائولر ہیں، ویرات کوہلی

منگل 3 ستمبر 2019 13:06

جسپریت بمرا دنیا کے بہترین فاسٹ بائولر ہیں، ویرات کوہلی
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ جسپریت بمرا دنیا کے بہترین فاسٹ بائولر ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز میں انہوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسپریت بمرا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 9.23 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جسپریت جیسا مکمل فاسٹ بائولر بھارتی ٹیم کو ملا، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 13:06:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :