راجیو رام اور سمانتھا سٹوسر یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد

جمعرات 5 ستمبر 2019 16:36

راجیو رام اور سمانتھا سٹوسر یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) امریکن کھلاڑی راجیو رام اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار سمانتھا سٹوسر سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بتھانی میٹک سینڈز نے سیمی فائنل میچ میں راجیو رام اور سمانتھا سٹوسر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بتھانی میٹک سینڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے راجیو رام اور انکی آسٹریلوی جوڑی دار سمانتھا سٹوسر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا جس میں تائیوان کی چن ہائو چنگ اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 16:36:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :